نئی دہلی،22مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے سیکرٹری جنرل بھوپندر یادو نے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش میں پرینکا گاندھی واڈرا کے اثر کو زیادہ توجہ نہیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ انتخابات میں بھی اس ریاست میں انتخابی مہم کرتی رہی ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ انتخابی مہم میں پرینکا کے آنے سے اترپردیش سمیت دیگر علاقوں میں کیا اثر پڑے گا، بی جے پی کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ مجھے کوئی اثر نہیں لگتا۔وہ پہلے بھی انتخابی مہم میں شامل رہی ہیں۔پرینکا گاندھی گزشتہ کئی انتخابات میں امیٹھی اور رائے بریلی سیٹوں پر اپنے بھائی راہل گاندھی اور ماں سونیا گاندھی کے لیے تشہیر کرتی رہی ہیں۔یادو نے کہاکہ ملک کی عوام نریندر مودی کی قیادت میں فیصلہ کن اور ترقی پسند حکومت کو پھر مینڈیٹ دینے کا من بنا چکی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس کی پہنچان مسلسل کم ہوئی ہے۔کانگریس منفی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے اور راہل گاندھی سمیت اس کے لیڈروں کے الزام مسلسل جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔بی جے پی لیڈر نے سماج وادی پارٹی۔بی ایس پی اتحاد میں کانگریس کو شامل نہیں کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جن کی پہنچان ہی نہیں بچی، انہیں اتحاد میں لینے کو بھی کوئی تیار نہیں ہے۔